لاہور (آن لائن)اداکار و گلوکار علی ظفر ” نمل نالج سٹی” کے سفیر مقرر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ علم کسی ملک اور معاشرے کی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور میانوالی میں ایسے ہی ایک منصوبے نمل نالج سٹی کا حصہ بننا ان کے لیے
اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نوجوان نسل کو اعلی اور معیاری تعلیم حاصل کرنیکا موقع فراہم ہو گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے نمل نالج سٹی کے پہلے مرحلے کا افتتاح اتوار کو میانوالی میں کیا تھا۔