لاہور (آن لائن)اداکارہ عائشہ عمر نے شادی بارے سوال پر کہا ہے جب اللہ کا حکم ہو گا ان کی شادی ہو جائیگی۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارف کی طرف سے شادی بارے کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ انسان کے بس کی بات نہیں ہے ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے جب اللہ کا حکم ہوگا شادی کر لوں گی۔عائشہ عمر ان دنوں بلبلے سیزن ٹو میں دکھائی دے رہی ہیں۔