جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

معروف گلوکارنے میوزک چرانے پر کوکا کولا کو نوٹس بھیج دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی گلوکار اور ریکارڈ پروڈیوسر فہد ہمایوںنے کوکا کولا پر میوزک چرانے کے الزام کے تحت قانونی نوٹس بھیجا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کوکا کولا کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا جس کے آخر میں کوک اسٹوڈیو کا 13واں سیزن جلد شروع ہونے کی نوید سنائی گئی تھی۔اشتہار میں میشا شفیع کی آواز میں ‘نیہڑے آ’ گانے کے

بول اور میوزک بھی شامل تھا جسے صارفین کی جانب سے کافی زیادہ پسند بھی کیا گیا تھا۔بعدازاں میشا شفیع نے 2 علیحدہ ٹوئٹس میں مداحوں کو سیزن 13 کے جلد آغاز اور پھر اپنی واپسی سے متعلق آگاہ کیا تھا جو 4 سال بعد پانچویں مرتبہ کوک اسٹوڈیو کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں تاہم اب مشروبات بنانے والی کمپنی کوکا کولا کے حال ہی میں جاری کیے گئے اشتہار جسے ‘کوک اینڈ میوزک’ کا نام دیا گیا ہے پر فہد ہمایوں کا میوزک چرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔فہد ہمایوں نے 2011 میں ‘نیہڑے آ’ گانے کا ورژن ریلیز کیا تھا اور ان کے مطابق اسے اب کوکا کولا نے اپنے اشتہار میں استعمال کیا۔ان کے گانے کے منفرد بول سے لے کر گٹار، اس کے سْر، تال، میوزک اور یہ گانا اب کوکا کولا کے سوشل میڈیا ٹیزرز کا حصہ ہیں جو یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کافی زیادہ مقبول بھی ہوئے ہیں۔اس حوالے سے فہد ہمایوں کی ٹیم نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ کوکا کولا کی جانب سے فہد ہمایوں کے مواد کی اس نقل نے انتہائی مایوس کیا ہے کیونکہ ایک جانب وہ خود کو مقامی میوزک انڈسٹری کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو چمپئن قرار دیتے ہیں لیکن صرف ایسا کرنے کی اداکاری ہی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فہد ہمایوں کو قانونی طریقے سے انصاف کے حصول پر مجبور کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں پاپ سنگر اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی کوکا کولا کو 2008 کا اپنا ہٹ گانا لگا رہے اسپرائٹ کے اشتہار میں استعمال کرنے پر کمپنی کو نوٹس بھیجا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…