اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی گھر واپس لوٹ کر جذباتی پیغام شیئر کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی جس کی تصدیق انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی ہے۔سنجے دت نے یہ خبر اپنے بچوں کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتے میرے اور میرے گھر والوں کے لیے بہت مشکل رہے۔

لیکن جیسا کہتے ہیں نا کہ خدا سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر سپاہی کو ہی دیتا ہے، اور آج میرے بچوں کی سالگرہ کے موقع پر میں بہت خوش ہوں کہ میں اس لڑائی سے فاتح ہوکر لوٹا ہوں اور انہیں بہترین تحفہ دینے کے قابل ہواہوں، جو میں دے سکتا ہوں، صحت اور اپنے خاندان کی فلاح۔سنجے دت نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا یہ سب آپ کے غیر متزلزل یقین اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ میں اپنی فیملی، دوستوں اور ان تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ کھڑے رہے اور اس مشکل وقت میں میری طاقت بنے۔ آپ سب کی محبت، احسان اور بے شمار دعاؤں کا بے حد شکریہ، جو آپ نے میرے لیے بھیجیں۔سنجے دت نے اپنی ڈاکٹر، ان کی ٹیم، نرسز اور ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال کے میڈیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان تمام لوگوں نے پچھلے کچھ ہفتوں میں میرا بے حد خیال رکھا۔ اس خوبصورت پیغام کے ساتھ سنجے دت نے کہا یہ خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے میرا دل

تشکر کے ساتھ بھر گیا ہے، شکریہ۔”واضح رہے کہ سنجے دت کو رواں سال اگست میں اسٹیج 4 کے پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق لوگوں کو کچھ بھی نہیں بتایاتھا۔ تقریباً ایک ہفتے قبل سنجے دت نے کینسر سے متعلق پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا تھا میری زندگی میں نئے زخم نے انٹری دی ہے جسے میں جلد ہی شکست دے دوں گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…