بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

اداکار سنجے دت 6 ماہ کے مہمان، میڈیا پر زیرگردش خبروں پر خاندان کا ردعمل

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی)بھارتی میڈیا پر اداکار سنجے دت کے بارے میں خبریں چل رہی ہیں کہ وہ صرف چھ ماہ کے مہمان ہیں ان کا کینسر بڑھ چکا ہے، اس پر ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا علاج چل رہا ہے اور انہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی وجہ سے اس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کے پاس کچھ ماہ یا صرف چھ ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ خاندانی

ذرائع کے مطابق ان کا بہت اچھا علاج چل رہا ہے اور ان کی ٹیسٹ رپورٹس بھی بہت حوصلہ افزاء ہیں، موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار کا علاج چل رہا ہے اور اْن کے مرض میں کافی بہتری آئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کی صحت سے متعلق بتایا کہ ’جب ہمیں معلوم ہوا کہ سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں تو ہمیں لگا تھا شاید اب اْن کی طبیعت سنبھل نہیں سکے گی اور ہم اْن کی صحت کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔سنجے دت کے اہلخانہ نے بتایا کہ ’اس کے بعد ہم نے اداکار کا علاج ممبئی کے ایک اسپتال میں شروع کروایا اور اب اْن کے دیگر ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔بالی وڈ اداکار کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ’سنجے دت کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے، اْن کے حالیہ ٹیسٹ کے نتائج بھی اچھے آئے ہیں اور وہ اب صحتیاب ہو رہے ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’خدا کے فضل و کرم اور مداحوں کی دْعا کی وجہ سے سنجے دت اب ٹھیک ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل سنجے دت کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں اْن کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کو شکست دینے کیلیے پْرعزم ہیں۔ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے اپنی بھنووں (Eyebrow) پر موجود کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے مداحوں سے

کہا تھا کہاگر آپ کویہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ اْن کی زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے لیکن وہ بہت پْر امید ہیں کہ وہ جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجائیں گے۔سنجے نے کام پر واپس آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم کے جی ایف 2 کے لیے داڑھی بڑھا رہے ہیں جس میں وہ ایک منفی کردار ادا کریں گے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ اْنہیں دوبارہ سیٹ پر واپس آنے پر بہت خوشی

محسوس ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا۔ ایک اور خبر کے مطابق

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے جان لیوا بیماری کینسر کو شکست دیدی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے

اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔بعدازاں گزشتہ دنوں بھارتی اداکار نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے

مطابق اداکار سنجے دت کے دوست اجے اروڑا نے اس بات کی تصدیق کی کہ سنجے دت اب مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔سنجے دت نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے سنجے دت کے دوست سے رابطہ کر کے اس بات کی تصدیق کی ہے۔سنجے دت

کے دوست اجے اروڑا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مجھے شروع دن سے یہ معلوم تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، سنجے نے بہت محنت کی اور اب ان کی تمام تر رپورٹس ٹھیک آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم خوشی کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ سنجے دت بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اب واپس اپنا کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…