منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں الانگویا کا کردار نبھانے والی آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ گونول نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک ڈرامہ سیریز کا دوسرا سیز پاکستان میں اردو ڈبنگ کیساتھ جاری ہے ۔ ڈرامہ کا ہر کردار کو پاکستان بہت پسند کر رہے ہیں اور ان سے متعلق طرح طرح کی معلومات کیلئے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق سرچ بھی کر رہے ہیں ۔ سیزن 4کا اہم کردار نویان کی

بہن الانگویا کا ہےجن کا تعلق آذر بائیجان سے ہے ۔ معروف اداکارہگونول ناگیئفا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا آذر بائیجان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے میرے ملک آذربائیجان کی حمایت کی ہے اس کے علاوہ میں ان کا شکریہ اس بات پر بھی کرنا چاہتی ہوں انہوں نے ترک سیریز ’’ ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں نشر کیا ہے ۔ گونول نے پاکستانیوں کی بے لوث محبت سے متعلق کہا کہ میرے ایجنٹ نے مجھے فون کیا اور مجھ سے پوچھا کہ کیا تم جانتی ہو کہ پاکستان میں لوگ تمہارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر تمہارے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں ۔ جب میں نے اپنے ایجنٹ کی بات سنی تو میں حیران رہ گئی میں نے حیرانگی سے پوچھا وہ میرے بارے میں کیوں جاننا چاہتے ہیں جبکہ میرے ایجنٹ نے مجھے بتایا کہ ارطغرل غازی میں شائقین تمہارے کردار سے تمارے مداح بن گئے ہیں ۔ اداکارہ گونول نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پاکستانی عوام میرے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر اکثر اپنے محبت بھرے پیغام مجھے بھیجتے ہیں انہوں نے مداحوں سے جلد ہی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…