کینسر کا شکارسنجے دت کی حالت اب کیسی ہے؟ اہلخانہ نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا

20  اکتوبر‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار کا علاج چل رہا ہے اور اْن کے مرض میں کافی بہتری آئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت کے اہلخانہ نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کی صحت سے متعلق بتایا کہ ‘جب ہمیں معلوم ہوا کہ سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں تو ہمیں لگا تھا شاید اب اْن کی طبیعت سنبھل نہیں سکے گی اور ہم اْن کی صحت کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔سنجے دت کے اہلخانہ نے بتایا کہ ‘اس کے بعد ہم نے اداکار کا علاج ممبئی کے ایک اسپتال میں شروع کروایا اور اب اْن کے دیگر ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔بالی وڈ اداکار کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ’سنجے دت کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے، اْن کے حالیہ ٹیسٹ کے نتائج بھی اچھے آئے ہیں اور  وہ اب صحتیاب ہو رہے ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ‘خدا کے فضل و کرم اور مداحوں کی دْعا کی وجہ سے سنجے دت اب ٹھیک ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل سنجے دت کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں اْن کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کو شکست دینے کیلیے پْرعزم ہیں۔ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے اپنی بھنووں (Eyebrow) پر موجود کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ اگر آپ کو یہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ اْن کی زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے لیکن وہ بہت پْر امید ہیں کہ وہ جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجائیں گے۔سنجے نے کام پر واپس آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم کے جی ایف 2 کے لیے داڑھی بڑھا رہے ہیں جس میں وہ ایک منفی کردار ادا کریں گے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ اْنہیں دوبارہ سیٹ پر واپس آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…