”پاکستان اچھا ہے لیکن لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں” نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزاکا پاکستان چھوڑنے کا اعلان

14  اکتوبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی، وہ جاپان منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ‘سوال و جواب’ کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو

سوال کرنے کی دعوت دی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے منفرد جواب دیئے۔ایک صارف نے جنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا۔جنت مرزا نے سوال و جواب کے دوران ہی بتایا کہ انہیں سید نور کی فلم جس میں انہوں نے بطور مرکزی کردار کام کیا ہے اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔جاپان میں مقیم پاکستانی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ نومبر میں وطن واپس آئینگیدریں اثنا انسٹاگرام پر ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سیاہ رنگ کا لباس پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر میں اْن کے لمبے سنہری بال کھلے ہوئے ہیں اور وہ کھڑکی سے باہر جھانک رہی ہیں۔فوٹو کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ :’ہم ذرا بد لحاظ سے ہیں،کم ہی کسی کو

راس آتے ہیں’اس کے علاوہ انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘مجھ سے سوال کریں۔’جنت مرزا کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے اْن سے مختلف سوالات کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے اْن سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی سے پیار کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘نہیں۔ ‘مراد خان نامی ایک صارف نے جنت سے سوال کیا کہ آپ کی گھر میں زیادہ بانڈنگ کس سے ہے؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے’والد’ کا نام لکھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…