جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ اور گوری کی شادی کو 29 سال ہوگئے کنگ خان نے سسرالیوں سے 5 سال تک کیا جھوٹ بولا؟جانئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے، شاہ رخ اور گوری کی شادی کو 29 سال ہوگئے ہیں، شاہ رخ نے اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوری کے اہل خانہ سے پانچ سال تک جھوٹ بولا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ

اْن کی اور گوری کی پہلی ملاقات 1984 میں ہوئی تھی جب وہ دونوں دہلی میں ایک مشترکا دوست کی پارٹی میں موجود تھے، اْس وقت شاہ رخ خان کی عمر صرف 18 سال تھی۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ ‘میں نے دیکھا پارٹی میں گوری کسی اور لڑکے کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں اور ساتھ ہی وہ ڈانس کرنے میں تھوڑی شرم بھی محسوس کررہی تھیں ۔میں نے پہلی مرتبہ گوری سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کچھ خاص دلچسپی نہیں دکھائی اور کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کررہی ہیں۔ کنگ خان نے بتایا کہ یہ سن کر میرے سارے خواب چکنا چور ہوگئے تھے لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا، مجھے چند روز بعد معلوم ہوا کہ گوری کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے، انہوں نے مجھ سے جھوٹ بولا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی بار کوششیں کرنے کے بعد آخر کار شاہ رخ خان اور گوری کے درمیان دوستی ہوگئی، ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر پر سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں انہوں نے گوری سمیت اپنے تمام دوستوں کو مدعو کیا تھا لیکن گوری انہیں بتائے بغیر دوستوں کے ساتھ آئوٹ آف اسٹیشن چلی گئی تھیں۔اْس دن شاہ رخ خان کو احساس ہوا کہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ گوری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی شفٹ ہوگئی تھیں، شاہ رخ خان بھی اْن کے پیچھے پیچھے ممبئی پہنچ گئے اور اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر گوری کو پورے شہر میں ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑیلیکن وہ انہیں کہیں نہیں ملیں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ کافی دن گوری کو تلاش کرنے کے بعد ایک دن وہ انہیں ایک ساحل پر مل گئیں، گوری کو دیکھتے ہی فوراً شاہ رخ خان نے اْنہیں شادی کی پیشکش کردی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔شاہ رخ خان جب گوری کے والدین سے پہلی مرتبہ ملے تو انہوں نے خود کو ‘ہندو’ بتایا، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا تھا ۔ آخر کار شاہ رخ گوری کے والدین کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔چھ سال ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد دونوں نے 25 اکتوبر 1991 کو شادی کرلی۔ ان کی شادی میں دونوں کا الگ الگ مذہب سے ہونا ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ شاہ رخ خان نے گوری کے اہل خانہ سے 5 سال تک جھوٹ بولا کہ وہ ہندو ہیں لیکن سچ سامنے آہی گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…