کراچی (این این آئی)ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ ثنا فیصل کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔اداکار نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں
نے لکھا کہ زندگی میں صرف دو وقت ایسے ہیں کہ جب میں آپ کے پاس رہنا چاہوں گا اور وہ ہیں ابھی اور ہمیشہ، ثنا آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔فیصل قریشی نے اہلیہ کیلئے سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔