بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فنکار حکومتی لاروں سے بددل ہوگئے، وزیراعظم سے اہم مطالبہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

کھڈیاں خاص(این این آئی) لارے تے لارہ ٹھاہ لارہ،فنکارحکومتی لاروں سے بددل ہوگئے،اگر مالی امداد نہیں دینی تو پھر لارے بھی نہ لگائے جائیں فنکاروں کا شکوہ،تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے آرٹسٹوں کو سپورٹ فنڈکے نام پر ایک عرصہ سے لارے لگائے جارہے ہیں جس پر فنکاروں میں بے دلی پھیلنی شروع ہوگئی ہے ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون اور کرونا

کی وجہ سے ہمیں جان کے لالے پڑ چکے ہیں ہم الحمرا اور متعلقہ محکموں کے دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تنگ آچکے ہیں ہم میں سے بہت سارے فنکار بیماریوں کا شکار بھی بنتے جارہے ہیں اور ہر بار ہمیں مالی مدد کے نام پر لارہ لگا کر ٹرخا دیا جاتاہے۔سینئیر اداکاروں ایم ریاض شوکی،بے نظیر اعوان،غفار لہری و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کافی عرصہ قبل فنکاروں کی آرٹسٹ سپورٹ فنڈسے مدد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس دوران صدارتی فنڈکے فارم بھی بھروائے گئے مگر جتنی تیزی سے فارم جمع کیئے گئے اب اتنی ہی خاموشی ہے اس کے بعد حکومت کی طرف سے آرٹسٹوں کو کرونا فنڈ کے نام پر پانچ ہزار دینے کا اعلان کیا گیا مگر آج تک وہ فنڈ بنک تک پہنچاہی نہیں ہم فنکار روزانہ بمشکل کرایہ خرچ کرکے الحمراء اور متعلقہ دفاتر تک پہنچتے ہیں مگر وہاں پر بھی ہمیں جلد فنڈز ملنے کا لارہ لگا کر ٹرخا دیا جاتاہے ان سینئیر فنکاروں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسطرف خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ مہنگائی میں روز اضافہ ہورہاہے جبکہ وسائل ختم ہوتے جارہے ہیں اور مسائل بڑھتے جارہے ہیں فنکار پہلے ہی لاک ڈائون اور کام نہ ہونے سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں اوپر سے مختلف بیماریو ں نے بھی گھیرنا شروع کردیا ہے اس لیئے اس سرمائے کو بچایا جائے اور بروقت فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…