بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو ریلیف مل گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

ممبئی(این این آئی) ہائیکورٹ نے آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی ضمانت منظور کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کیس سے منسلک اداکارہ ریا چکرورتی کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جو تقریباً ایک ماہ جیل میں رہیں ۔

جس کے بعد اب ممبئی ہائیکورٹ نے ان کی مشروط ضمانت منظور کی ہے جب کہ عدالت نے ریا کے بھائی شووک کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسی کیس میں مقامی عدالت نے گزشتہ روز ریا چکرورتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اکتوبر تک توسیع کی تھی تاہم اب انہیں ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ملازمین دپیش ساونت اور سیمیول میراندا کی بھی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل نے اپنی مؤکلہ کی ضمانت کو سچ اور انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخرحقائق اور قانونی نکات کو عدالت نے تسلیم کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے ضمانت کے عوض ریا چکرورتی کو ایک لاکھ روپے بطور بانڈ جمع کرانے اور رہائی کے بعد روزانہ 10 روز قریبی پولیس اسٹیشن میں حاضری لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ کو اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کرسکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…