ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کا نام بتادیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان تے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے پیار کا نام بتا دیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے، تصویر میں وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

دوسری جانب ویڈیو میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بیک گرائونڈ میں خوبصورت گانا ’کھو گئے ہم کہاں‘ چل رہا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میری انسیہ، دوست نہیں پہلا پیار ہو تم، جان سے زیادہ عزیز ہو تم، میرے جگر کا ٹکراہو تم ، ہمیشہ خوش رہو۔ ‘اداکارہ نے اپنی سہیلی انسیہ فیصل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، صرف تمہاری ماہرہ‘۔ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں شیئر کردہ ویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ ’یہ گانا اور یہ تصویر مجھے ہم دونوں کی یاد دلاتی ہے، جب ہم آپ کی بالکونی میں کھڑے ہوکر ہماری زندگیوں کے بارے میں بات کررہے ہوتے تھے۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے‘۔اداکارہ ماہرہ خان کی پوسٹ کو اب تک تقریباً 33 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…