ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات درخت پر چڑھ گئی ،مداحوں کے تبصروں پر کیا پیغام جاری کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کسی کام کے لیے لوگوں کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ کی جانب پوسٹ کی جانے والی تصویر بظاہر تو بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے لیکن اداکارہ کا

منفرد انداز اور اُن کی خوبصورتی اُس تصویر کو بےحد مقبول بنا رہی ہے۔مہوش حیات نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈارلنگ مجھے اپنے کسی کام کو کرنے کے لیے آپ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میر ا اجازت نامہ میں خود ہوں۔‘ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ Mindsgam اور MehwishHayat بھی استعمال کیا۔دوسری جانب اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کے نئے ٹی وی کمرشل پرپی ٹی آئی سینئر رہنما اور وزیر علی محمد خان اور سینئر صحافی انصار عباسی پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی کمرشل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے کمرشل میں پیش کیے جانے والے گانے پر اچھا خاصا ڈانس کیا ہے اور انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے دیس کے قصے سامنے آ گئے ہیں کیونکہ اس کمرشل کا بہت انتظار کیا گیا ہے۔جس پر سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مجرا چلے گا۔ انہوں نے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا وہ اس معاملہ پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان ٹی وی پر ایسے مواد کی تشہیر کے سخت خلاف ہیں، انہوں نے لکھا کہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں ایسا مواد چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

قبل ازیں پیمرانے عوامی شکایات پر اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ اشتہار نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اشتہارات کے ویڈیوز مانیٹرنگ کمیٹی سے چیک کرانا ضروری ہے ۔ بسکٹ یا سرف جیسی معمولی سی پراڈکٹ کیلئے اشتہار بنانے کا یہ طریقہ مناسب نہیں ، اس رجحان سے ناظرین کی بڑی تعداد میں بے چینی اور

عدم اطمینان پیدا ہوا ، جب کہ یہ پاکستانی معاشرے اور ثقافت کے خلاف ہے ۔دوسری طرف سینئر صحافی انصار عباسی نے مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ! پیمرا نے عوامی احتجاج پر بسکٹ کو بیچنے کے لیے مجرے پر

مبنی اشتہار چلانے پر تمام ٹی وی چینلز ، پی بی اے اور متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور کہا کہ ہماری اقدار کا خیال رکھا جائے۔ اس کامیابی پر میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کیخلاف آواز اٹھائی۔یاد رہے کہ اس اشتہار پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…