جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مشہور بھارتی فلمی شخصیت کی کورونا کے باعث طبیعت بگڑگئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ اور رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے 13 ویں ایڈیشن میں شامل رہنے والی پنجابی اداکارہ ہمانشی کھرانہ کی کورونا کے باعث طبیعت بگڑگئی۔ہمانشی کھرانہ کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ بگ باس کے 13 ویں ایڈیشن میں شریک تھیں اور خوب شہرت حاصل کی تھی۔

اداکارہ کا 27 ستمبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ گھر میں ہی قرنطینہ میں تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں چندی گڑھ سے لدھیانا کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو تیز بخار تھا اور ساتھ ہی سانس لینے میں شدید دشواری ہورہی تھی جس پر انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا ہے اور ڈاکٹرز مسلسل ان کی نگرانی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ ہمانشی کھرانہ نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ وہ میوزک البمز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…