کراچی ( آن لائن ) عائزہ خان نے ایک مشہوربرانڈ کے لیے ماڈلنگ کی ہے جس میں ان کی چھوٹی بہن حبا خان بھی اپنی بہن کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔حبا خان کی تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں بلکہ انہیں لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا بھی جارہا ہے۔
ویسے تو اس فوٹوشوٹ کو حبا خان کی شوبز میں انٹری قرار دیا جارہا ہے لیکن حبا خان اس سے پہلے بھی نجی چینل کے ڈرامے کہی ان کہی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔تاہم پڑھائی کی وجہ سے انہوں نے شوبزمیں مزید کام نہیں کیا تھا لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ حبا خان اپنی بڑی بہن کے نقش قدم پرچلنے کے لیے تیار ہیں۔