لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس، ترک اداکارہ اسرا بیلجیک کی سی سی پی ا و لاہور پر شدید تنقید

25  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس پر ترکی کی معروف اداکارہ اسرا بیلجیک نے بھی اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور سی سی پی او لاہور کو کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس دنیا بھر میں زیر بحث ہے

اور سی سی پی او کے بیان نے تو جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلجیک نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے بیان پر انہیں شرم آنی چاہیے۔ ترک اداکارہ نے عمر شیخ کے بیان کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ایک خاتون اکیلے سفر کر سکتی ہے یا پھر اپنے بچوں کے ساتھ مگر ان کا تحفظ اور ان کی سیکیورٹی یقینی بنانا پولیس کا کام ہے۔ ترک اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر بے آبرو کرنے والے سڑکوں پر دندناتے پھریں تو ان سے آپ کو کوئی مسئلہ نہیں مگر آپ کے خیال میں اگر کوئی خاتون سڑک پر نکل آئے تو اسے بے آبرو کر دینا جائز ہے؟ ترک اداکارہ نے سی سی پی لاہور کے بیان کو جہالت قرار دیا اور لکھا کہ ان کی طرح سوچنے والے لوگ کس طرح معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…