جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

نابینا برٹش پاکستانی سیرین جہانگیرسماں باندھ ، عالمی ججز بھی  داد دیئے بغیر نہ رہ سکے

datetime 22  ستمبر‬‮  2020 |

لندن (این این آئی)14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز نے ’بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ‘  کے سیمی فائنل مقابلے کے ججز کو بھی یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ یہ پرفارمنس جادوئی تھی۔کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے میں اپنی سریلی آواز اور شاندار پرفارمنس کے ذریعہ لاکھوں دل جیت لیے۔

سیرین کی بہترین پرفارمنس پر ججوں نے ’منفرد‘، ’جادوئی‘ اور ’خصوصی‘ کے خطابات سے نوازا۔ سیرین جہانگیر نے اس مقابلے کے سیمی فائنل شو میں شرکاء کو مبہوت کرکے رکھ دیا۔ 14سالہ سیرین جہانگیر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور برطانیہ اور یورپ میں تجارت وسرمایہ کاری سے متعلق ان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کی پوتی ہیں۔’بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ‘ کے میزبان اینٹ اورڈیک نے یہ بات نوٹ کی کہ سیرین کی پرفارمنس کے دوران تمام شرکاء پر مکمل سکوت چھایا رہا اور ساتھ جج بھی ان کی پرفارمنس سے مبہوت ہوکر رہ گئے اور یہ سکوت ان کے سیمی فائنل کی پرفارمنس کے اختتام پر اس وقت ٹوٹا جب محفل میں شریک ہر شخص سیرین کے ساتھ رو نے لگا۔پرفارمنس کے اختتام پر سیرین پیانو سے اٹھی اور اس کے والد کفیل جہانگیر اسے اسٹیج کے وسط میں لے کر آئے جہاں ججوں اورشرکاء نے کھڑے ہوکر انھیں ان کی یادگار پرفارمنس پر خود داد دی، ان کی ناقابل فراموش پرفارمنس کی برطانیہ کے مقبول شوز کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ججوں نے بھی اس کی پرفارمنس کی تعریف میں کسی بخل سے کام نہیں لیا، ایک جذباتی خاتون امانڈا ہولڈین نیکہا کہ سرین جادوئی ہے، یہ فرشتہ ہے، انتہائی خوبصورت گانا سنایا، میں سمجھتی ہوں کہ تمہارے اندر کوئی منفرد خوبی ہے، میں سمجھتی ہوں کہ تم بہت بلندی پر جاؤ گی۔ آشلے بینجو نے کہا کہ میجیکل یعنی جادوئی بالکل صحیح لفظ ہے، ا?پ نے پیانو کے ساتھ جس طرح اپنی آواز ملائی، ایسا بہت کم لوگ کرپاتے ہیں، آپ کی آواز نے مجھے کہیں اور پہنچا دیا تھا اور جب آپ نے اپنی پرفارمنس ختم کی تو محسوس ہوا کہ میں پھر اپنی کرسی پر آگئی ہوں۔ سیرین کی پرفارمنس پر ڈیوڈ ولیم نے کہا کہ سیرین میں سمجھتا ہوں کہ آپ کے اندر خصوصی ٹیلنٹ موجود ہے اور آپ کو کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، آپ صرف بیٹھ کر پیانو پر گانا شروع کردیں،

لاکھوں افراد خود ہی آپ سے جڑ جائیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ یہاں ہم نے یہی کچھ دیکھا ہے، یہ بہت ہی خاص پرفامنس تھی اور آخر میں جب آپ روپڑیں تو میں بھی آپ کیلئے رنجیدہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ خوشی کے آنسو تھے، کیونکہ آپ نے حقیقت میں بہت ہی جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ الیشا ڈکسن نے اپنے ساتھی ججوں کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ

جج حضرات جو کچھ کہہ چکے ہیں، اس کے بعد اب میرے پاس مزید کچھ کہنے کو نہیں ہے، میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایسے لمحات تھے جب آپ کی سانس رک گئی تھی اور ایسا ہمیشہ ہر شو میں نہیں ہوتا، اس میں ایمانداری، تقدس اورسنجیدگی ہے، جو خال خال ہی ملتی ہے اور آپ جانتی ہیں کہ آپ کا کام وہاں بیٹھ کر گانا گانا

اور ہمیں کچھ محسوس کرنے پر مجبور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ سے اور آپ کے گانے سے جڑ گئے ہیں، اس پرفارمنس کے ذریعے سیرین نے اولین 3 موسیقاروں میجیکل بونز  اور ڈانس ٹروپ X1X کریو میں سب سے اوپر اپنی جگہ بنالی ہے تاہم اب انھیں اکتوبر میں گرینڈ فنالے میں بھی حصہ لینا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…