خوش آ مدید ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد

  بدھ‬‮ 16 ستمبر‬‮ 2020  |  12:24

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان سے اردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ اسی تناظر میںارطغرل غازی میںدوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گنیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ترک اداکار جاوید جیتن گنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔جاوید جیتن گنیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دو موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں طبلا اور رباب بجاتے نظر آرہے

ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ترک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں اسلام آباد، پاکستان لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔شیئر کی جانے والی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار نے گڈ مارننگ والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔یاد رہے کہ ترک سیریز ارطغرل غازی کے کسی کردار نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

سرعام پھانسی

مجھے چند سال پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ اس کے گاﺅں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ پنجاب کے ایک مشہور گاﺅں کے چودھری ہیں‘ میں ان کے مہمان خانے میں ٹھہرا ہوا تھا‘ سردیوں کے دن تھے‘ میں صبح اٹھا تو مہمان خانے کے صحن میں پنچایت ہو رہی تھی‘میں نے کھڑکی کھولی اور کارروائی دیکھنے لگا‘ ....مزید پڑھئے‎