بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پروڈکشن ہائوسز سے کئی آفرز آئیں لیکن ان کے ساتھ کیا ڈیمانڈ تھی، معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ صنم خان پاکستان چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ عائشہ صنم خان پاکستان چھوڑ کرمستقل طور پر ترکی شفت ہوگئیں۔ کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2017 دسمبر میں واپس پاکستان آئی تو بہت ڈراموں کی آفرز ہوئیں جو قبول کرتے ہوئے تین سال کا

عرصہ لا تعداد ڈراموں کا حصہ رہی۔ سوچا تھا کہ شاید اب ماحول صحیح ہوگیا ہوگا لیکن ہمارے ہاں بد قسمتی سے ابھی تک ہماری انڈسٹری پروفیشنل نہیں ہوئی ہے ۔ میرے پاس تو ہوٹل منیجمنٹ کا تجربہ تھا میں ترکی شفٹ ہوگئی لیکن ایسا کب تک چلے گا کب تک حوا کی بیٹی شرمناک عمل کا نشانہ بنتی رہے گی۔ مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔اسی لئے فیصلہ کیا کہ اب وہی رہوں گی۔ انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل محبت زندگی ہے کے بعد کئی آفرز آئیں لیکن ان آفرز کے ساتھ ڈیمانڈ بھی تھی جو میرے کام میں رکاوٹ بن رہی تھی جبکہ کئی پروڈکشن ہائوسز نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بھی ابھی تک ادا نہیں کیا۔چاہتی تو کئی پروڈکشن ہائوسز پر کیس کر سکتی تھی لیکن کسی کی جگ رسائی نہیں کرنا چاہتی ۔ 2015 سے 2017 تک ملائشیا میں رہ کر ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی اور ملائشیا میں دو سال بطور اسسٹنٹ منیجر کام بھی کیا تھا اب دوبارہ نئی زندگی ترکی میں شروع کرنے جارہی ہوں لیکن امید ہے کہ جب پاکستانی شوبزانڈسٹری پروفیشنل ہوجائے گی تو دوبارہ آئوں گی۔ ترکی میں ہوٹل منیجمنٹ کے ساتھ وہاں مقامی پروڈکشن ہائوسز کے ساتھ کچھ معاہدے ہوئے ہیں وہاں اپنی اداکاری جاری رکھوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…