بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

2 سال قبل مرثیہ ریکارڈ کرایا، 620روپے کا چیک ملا سینئر اداکار راشد محمود کا احتجاجاًپی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار راشد محمود نے احتجاجاًپاکستان ٹیلی وژن پر کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں راشد محمود نے کہا کہ پاکستان کے جس گھر میں بھی ٹیلی وژن موجود ہے میں چار دہائیوں سے اس گھر کا مکین ہوں ، میں نے ملک کیلئے کیا

خدمات سر انجام دی ہیں سب اس سے آگاہ ہیں اور میں ایک کھلی کتاب کی طرح ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ دو برس سے پی ٹی وی پر کوئی کام نہیں لیکن خیر حکومت نے تو سارے کام بند کر دئیے ہیں اس لئے ہمارا کام بھی بند ہے ،رزق دینے والی خدا کی ذات ہے اور وہ مجھے رزق دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی وی کی جانب سے دو سال قبل مجھے عاشورہ محرم کیلئے مرثیہ پڑھنے کے لئے بلایا گیا اور میں بر ملا کہتا ہوں کہ مرثیہ ہر کوئی نہیں پڑھ سکتا ۔ میں نے مرثیہ ریکارڈ کرا دیا اور وہ چل بھی گیا لیکن اب دو سال کے بعد اس کا چیک آیا تو اس کی رقم  620روپے تھی ۔ نئے پاکستان میں میرے مدر انسٹی ٹیوٹ کا یہ رویہ قابل مذمت ہے ۔ پی ٹی وی پر لوگ 15سے 25لاکھ روپے تک ماہانہ وصول کر رہے ہیں حالانکہ ان کا شوبز سے کوئی تعلق بھی نہیں ۔ انہوںنے اعلان کیا کہ میں احتجاجاً آئندہ پاکستان ٹیلی وژن پر کام نہیں کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…