پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

”غیر اخلاقی مواد پر مبنی ڈراموں کو بند کیوں کیا؟“ عتیقہ اوڈھو پیمرا اور حکومت پر برس پڑیں، اداکارہ کی ڈراموں کے حق اور پیمرا کے فیصلے کیخلاف عجیب منطق

datetime 11  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ عتیقہ اوڈھوغیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی سے بالکل خوش نہیں۔پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چند روزقبل سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد دکھانے پر پاکستانی نجی چینل کے دو ڈراموں ”پیارکے صدقے“ اور ”عشقیہ“ کے نشر مکرر پر پابندی لگادی تھی۔جہاں ڈرامے کے

پروڈیوسرز و ڈائریکٹرز نے پیمرا کے اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا وہیں ڈراما سیریل ”پیار کے صدقے“ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے پیمرا کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ کی جس میں انہوں نے ڈراموں پرپابندی لگانے کے پیمرا کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ”کیا واقعی پیمرا؟ کیا یہی جمہوری طرززندگی ہے؟ ڈراموں نے اہم معاشرتی مسائل پیش کیے جنہیں اصلاح کی ضرورت ہے۔ ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد سے لوگوں کوذہنی صحت، معاشرتی نا انصافیوں، منافقتوں اور طاقت کے غلط استعمال وغیرہ کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔اگرہم ان مواد پرجمی گرد کو صاف نہیں کریں گے اوران پر بحث و مباحثہ نہیں کریں گے تو ہم بطورایک قوم کبھی بھی مثبت تبدیلی کی طرف ترقی نہیں کریں گے۔ ڈرامے دیکھنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا بند کردیں جیسے وہ بیوقوف ہیں اورباقی دنیا میں یہ سب نہیں دکھایا جارہا۔عتیقہ اوڈھو نے پیمرا کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کو ڈراموں کے ذریعے معاشرتی آگاہی بیدار کرنے کی پالیسیزبنانی ہوں گی۔ اپنی پوسٹ کے آخرمیں انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ”تبدیلی تبدیلی تبدیلی انصاف انصاف انصاف“۔واضح رہے کہ نجی چینلوں پر دکھائے جانے والے ڈراموں کے مواد پر صارفین نے اعتراض اٹھایا تھا کہ

ان ڈراموں میں معاشرتی اقدار کے خلاف مواد دکھایا جارہا ہے جب کہ گزشتہ ماہ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا تھا کہ کچھ ڈراموں میں مقدس رشتوں کی تذلیل کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…