اداکار نعمان اعجاز متنازعہ انٹرویو دیکر بڑی مصیبت میں پھنس گئے

8  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اور سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہم آرٹسٹ لوگ بہت زیادہ عاشق مزاج ہوتے ہیں۔میرا بے انتہا دفعہ دل پھسلا ہے۔مجھے تو راہ چلتے کوئی لڑکی پسند آ جاتی ہے اور میں اس چیز کو کنٹرول بھی نہیں کرتا۔

نعمان اعجاز مزید کہتے ہیں کہ مجھے تو ہر لمحہ اور روزانہ محبت ہوتی ہے،میں بہت زیادہ محبت کرنے والا شخص ہوں۔مجھے خوبصورت اور مشکل خاتون سے ہی سب سے زیادہ عشق ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا میں بہت اچھا اداکار اور ذہین شخص ہوں یہاں تک کہ میں اپنی بیوی کو بھی نہیں پتہ چلنے دیتا،جن سے عشق کرتا ہوں ان کے خاوندوں کو بھی پتہ نہیں چلتا۔اینکر عفت عمر نے نعمان اعجاز سے می ٹو مہم سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت خطرناک چیزیں ہیں۔لوگ اسے ہتھیارکے طور پر استعمال کرتے ہیں اور یہ سب دین سے دوری کی وجہ سے ہے۔انٹر ویو کے دوران نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جس کا جوجی چاہتاہے پوسٹ اوراپ لوڈ کر دیتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچا جاتا کہ اس سے کتنے لوگوں کی دل آزاری ہو سکتی ہے۔ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت رویوں کا اظہارکرنا چاہیے اورمخالفت میں ایک حد کو عبو رنہیں کرنا چاہیے ۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے بے پناہ فوائد بھی ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ اتنے ہی نقصان بھی ہیں او ر لوگ اس سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ہمیں تہذیب یافتہ قوموں میں شامل ہونا ہے تو ہمیں اپنے رویوں سے اس کا اظہارکرنا ہوگا۔مذکورہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز پر خوب تنقید کی جا رہی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کھلے عام اپنی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا اعتراف کر رہے ہیں اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جس کو سراہا جائے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…