اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کنگنا پاکستان کیخلاف بولنا چھوڑدیں تو بالی ووڈ میں کہیں  نظر نہ آئیں، فیروز خان نے اداکارہ کو کرارا جواب دیدیا 

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکار فیروز خان نے ایک بار پھر کنگنا رناوت کو کرارا جواب دیتے کہا ہے کہ اگر کنگنا رناوت پاکستان کے خلاف بولنا چھوڑدیں تو بالی ووڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں۔کنگنا رناوت نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت کی

جانب سے انہیں دی جانے والی دھمکی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا سنجے راوت نے انہیں کھلی دھمکی دی ہے کہ میں ممبئی نہ آں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے اندرونی معاملے میں بلاوجہ پاکستان کو بیچ میں لاتے ہوئے کہا ممبئی کیوں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی طرح محسوس ہورہا ہے؟کنگنا رناوت کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کنگنا رناوت کو بالی ووڈ میں ان کی حقیقت دکھاتے ہوئے کہا اگر تم اپنی ٹوئٹس میں یہ قیمتی نام پاکستان لینا چھوڑ دو تو بالی ووڈ میں کہیں نظر نہ آ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر کنگنا رناوت کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر طنز کیا اچھا چھوڑو یہ بتائیں چائے؟واضح رہے کہ چند روز قبل جب کنگنا رناوت نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں وہ پائلٹ بنی ہوئی ہیں تو فیروز خان نے انہیں طنزیہ انداز میں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دیتے ہوئے بھارت کے بزدل پائلٹ ابھی نندن کی یاد دلائی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…