صباقمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانتیں منظور

3  ستمبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی)لاہور کی سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کی عکس بندی کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت دونوں ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتیں کنفرم کرتی ہے۔عدالت نے کہا کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔صباء قمر اور بلال سعید نے کمرہ عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے پر تھانہ اکبری گیٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔صبا قمر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ بے قصور ہیں مسجد کے تقدس کو پامال نہیں کیا گیا، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی کی جانب سے پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔اس سے قبل عدالت نے دونوں ملزمان کو 3 ستمبر کو عدالت میں روبرو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔عدالت نے صبا قمر اوربلال سعید کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے 25 اگست کوتھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…