اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ارطغرل غازی کے مقبول ہونے کے بعد ترک اداکاروں کے مداحوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کی خوبصورتی پاکستانیوں کے دل کو بھا گئی اور ان کے مداحوں میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کا اضافہ ہواہے، ایسرا جب بھی کوئی پوسٹ کرتیں تو ان کے
لباس کو لے کر ان پر تنقید کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو جاتاہے۔آخر کار ایسرا بیلگج کا صبر جواب دے گیا۔ انسٹاگرام پر پاکستانی مداح کے تنقیدی کمنٹ کہ ”آپ ایسے کپڑے نہ پہنا کریں” پر ایسرا نے جواب میں کھری کھری سنا دیں۔ایسرا نے جواب میں لکھا کہ میری آپ کیلئے نصیحت ہے کہ براہ مہر بانی آپ مجھے فالو نہ کریں، شکریہ۔