ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس کی تفتیش اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)کر رہی ہے اور دورانِ تفتیش سی بی آئی خاتون آفیسر نے تعاون نہ کرنے پر مشتبہ ملزمہ اداکارہ ریا چکربورتی کو تھپڑ رسید کر دیا۔رپورٹس کے مطابق
سی بی آئی نے جمعے کے روز اداکارہ ریا چکربورتی سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش اداکارہ ریا چکربورتی سے سشانت سنگھ راجپوت کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے ان کے دعوئوں کو ثابت کرنے کے لیے کہا گیا اور اس دوران تعاون نہ کرنے پر سی بی آئی کی خاتون آفیسر نوپر پراساد نے انہیں تھپڑ جڑ دیا۔خیال رہے کہ رواں سال 14 جون کو بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔بعدازاں سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی تفتیش شروع کی۔