لاہور( این این آئی)نا معلوم شخص نے شوبز کو خیر باد کہنے والے اداکارہ و گلورہ رابی پیرزادہ کے بینک اکائونٹ سے رقم نکلوا لی ۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر نجی بینک کا نام ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا بڑا بینک بھی چوری کو نہیں روک سکا ؟۔ مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ بیلنس صفر ہے ۔ جب بینک فون کر کے
پوچھا تو بتایا گیا کہ لاہور میں کسی نے میرے کارڈ سے سارے پیسے نکال لئے ہیں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر آپ کا اکائونٹ اسبینک میں ہے تو احتیاط کریں۔انہوںنے کہا کہ میں مذکورہ رقم سے 18فیملیوں کی امداد کر سکتی تھی جن کی میں مالی مدد کرتی ہوں۔ رابی پیرزادہ کے ساتھ یہ واقع کچھ روز قبل پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق ان کے اکائونٹ میں 54ہزار روپے تھے ۔
پاکستان میں الفلاح بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، آج مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا بیلینس صفر ہے، فون کر کے پوچھا تو کہتے ہیں لاہور میں کسی نے میرے کارڈ سے سارے پیسے نکال لیے،اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں#alfalahbank
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 28, 2020