لاہور( این این آئی) شوبزکو خیر باد کہنے والی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے قرآن مجید کا مکمل پارہ لائیولکھنے کامنفرد اعزازحاصل کرلیا۔ رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرنے کے بعد دین کی جانب راغب ہوئی تھیں ۔رابی پیرزادہ نے لائیو قرآن مجید کا پہلا پارہ اپنے ہاتھ سے لکھااو راب انہوں نے دوسرا پاہ لکھنا شروع کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے
کہا کہ شاید ہی کسی نے دنیا میں لائیو قرآن مجید کی خطاطی کا اعزاز حاصل کیا ہو اور یہ میرے رب کی میرے اوپر خاص مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اس اعزاز سے نوازا۔انہوںنے کہا کہ جب رب کی ذات انسان کو اپنے راستے پر لانا چاہتی ہے تو اس کے اسباب پیدا کر دیتی ہے ۔ اپنی زندگی دین کے لئے وقف کرنے پر جس قدر سکون محسوس کر رہی ہوں اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔