جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستانی بریانی کو اپنی نمبر ون ڈش قرار دیدیا

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبو ل (این این آئی) شہرہ آفاق ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستانی بریانی کو اپنی نمبر ون ڈش قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اسراء کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانی مختلف ڈشز چکھ رہی ہیں اور اپنا ردعمل دے رہی ہیں۔

اسراء کو پاکستانی کھانوں میں مرچیں زیادہ لگیں جس کا اظہار وہ گاہے بگاہے ویڈیو میں کرتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے پہلے اسراء کو کھانے کیلئے پلاؤ دیا جاتا ہے، جسے چکھنے کے بعد وہ اس کی تعریف تو کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی مرچوں کی زیادتی کا شکوہ بھی کرتی ہیں۔پلاؤکے بعد اداکارہ کو چکن کڑاہی کھانے کیلئے دی گئی، اس کا پہلا نوالہ لیتے ہی اسراء کے کانوں سے دھواں نکلنے لگ گیا انہوں نے کہا اس میں بہت مرچی ہے میں رونے والی ہوں۔اس ویڈیو میں اداکارہ کو گول گپے اور دال چاول بھی پیش کئے گئے، گول گپے کھاتے ہیں اسراء کو اس قدر تی مرچیں لگیں کہ انہوں نے فوراً پانی کا گلاس مانگا اور تیزی سے پیا۔اس کے بعد انہیں کھانے کیلئے دال چاول پیش کیے گئے، انہوں نے کافی کوششوں کے بعد دال چاول کو بالکل ٹھیک تلفظ کے ساتھ بولا اور خود بھی اپنی تعریف کی، دال چاول کا پہلا نوالہ لے کر انہوں نے کہا یہ ٹھیک ہے، اسے کھاکر میں خوش ہوں مگر اس میں بھی مرچیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…