جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ارطغرل غازی نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کا خواب پورا کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی سے پاکستان بھر میں مقبول ہوجانے والے انجین التان دوزیتان نے 3 پاکستانی بچوں کی خواہش کو پورا کردیا۔یہ تینوں بچے شدید بیمار تھے اور وہ ترک اداکار سے ملنے کی خواہش رکھتے تھے جسے میک اے وش پاکستان نے انجین التان کی

مدد سے پورا کیا اس حوالے سے پہلے افواہیں تھیں کہ انجین التان ان بچوں سے ملاقات کے لیے پاکستان آرہے ہیں، مگر یہ ملاقات فیس بک لائیو ویڈیو میں ہوئی۔کراچی میں ہونے والی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر نے کی جبکہ ہمایوں سعید سمیت متعدد معروف افراد بھی شریک تھے جبکہ ترک اداکار نے لائیو ویڈیو پر ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان بچوں نے ارطغرل ڈرامے جیسے ملبوسات کو زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ان کی جانب سے انجین التان کو تلوار کا تحفہ بھی دیا گیا، جو ترک قونصل جنرل نے ان کی جانب سے وصول کیا۔انجین التان نے کہا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت پر بہت خوش ہوں جبکہ ارطغرل کا کردار بہت مشکل ضرور تھا مگر زبردست بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے، جبکہ عائشہ عمر نے کہا کہ ممکنہ طور پر ترک اداکار آئندہ ماہ پاکستان آسکتے ہیں۔تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے کہا کہ انہوں نے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھی ہیں اور اس کی وجہ انجین التان کی اداکاری ہے، جس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…