بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارطغرل غازی کی پاکستان آمد کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی وی پر اردو ترجمے میں نشر ہونے والے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والےترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی ‘‘میں مرکزی کردار ادا نبھانے والے ترکش اداکار انجین التان کی پاکستان آمد کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 3 شدید بیمار بچوں کی

خواہش پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ،خیال رہے کہ انجین التان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔دریں اثنا ترکی کے شہر آفاق ڈرامہ سریل ارطغرل غازی میں مین کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین التان پاکستان پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہو جانے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان (Engin Altan Duzyatan) پاکستان میں پہنچ چکے ہیں۔وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سماجی وسیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔انگین آلتان پاکستان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو پاکستان ٹیلیویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا تھا جسے پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور کروڑوں شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو دیکھا گیا ہے۔انگین آلتان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہوگی جبکہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ پروڈکشنز کے حامل معیاری ڈرامے اور فلمیں بنانے کے مواقعے پیدا ہوسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…