جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انگین آلتان پاکستان پہنچ گئے‎

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر آفاق ڈرامہ سریل ارطغرل غازی میں مین کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین التان پاکستان پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہو جانے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی میں

مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان (Engin Altan Duzyatan) پاکستان میں پہنچ چکے ہیں۔وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سماجی وسیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔انگین آلتان پاکستان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو پاکستان ٹیلیویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا تھا جسے پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور کروڑوں شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو دیکھا گیا ہے۔انگین آلتان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہوگی جبکہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ پروڈکشنز کے حامل معیاری ڈرامے اور فلمیں بنانے کے مواقعے پیدا ہوسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…