معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

10  اگست‬‮  2020

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں خودکشی کے بڑھتے رجحان نے شدت اختیار کرلی ہے، بھارتی ڈراموں اور مقامی فلموں میں کام کرنے والی بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کرلی۔بالی ووڈ میں گزشتہ 8 ہفتوں میں فنکاروں کی خودکشی کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے

مطابق بھارت کی مقبول ترین 40 سالہ بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے دو اگست کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کی۔پولیس کا کہنا ہے اداکارہ کی رہائش گاہ سے اْن کا آخری خط بھی ملا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ پریشانیوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا مگر وہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھیں۔پولیس کے مطابق انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب ان کے شوہر کام کے سلسلے گھر سے دور تھے۔خودکشی کرنے سے ایک روز قبل انوپما پھاٹک نے فیس بْک لائیو سیشن کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اب وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر سکتیں۔ویڈیو میں انہوں نے خودکشی کرنے سے متعلق کئی باتوں کا تذکرہ بھی کیا تھا۔ انوپما پھاٹک نے خودکشی کے اسباب کے ساتھ لوگوں کے ذریعہ پریشان کیے جانیسے متعلق بھی ویڈیو میں گفتگو کی تھی تاہم اس ویڈیو میں کہیں بھی انہوں نے اپنے خودکشی کرنے کی بات نہیں کہی تھی۔انوپما نے ویڈیو میں نصیحت کی تھی کہ ایسا انسان بنیں جس پر سب اعتماد کر سکیں مگر خود کبھی کسی پر اعتبار نہ کریں، کیونکہ لوگ بہت خودغرض ہوتے ہیں، انہیں اپنے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ہوتی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…