اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو سانگ کی مسجد وزیرخان میں شوٹنگ پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد کا تقدس پامال کرنامہنگا پڑ گیا۔ مسجد وزیرخان میں ویڈیوسانگ کی شوٹنگ پراداکارہ صباقمر اور بلال سعید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اقبال ٹائون میں جمع کرائی گئی ،درخواست میں کہاگیاہے
کہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں ویڈیوگانا عکس بند کرایا اوررقص بھی کیا۔دونوں فنکاروں نے مسجد کے تقدس کو پامال کیا۔جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بھی مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔انہوں نے وزیر اوقاف پنجاب اور سیکرٹری اوقاف سے رپورٹ طلب کرلی ۔ سیکرٹری اوقاف نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔