جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد مرکزی کردار انجن التان سے مشابہت رکھنے والا پاکستانی لڑکا سامنے آگیا ، سوشل میڈیا پر چرچے

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہرہ آفاق تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد مرکزی کردار انجن التان سے مشابہت رکھنے والا پاکستانی لڑکا سامنے آگیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔کراچی کے رہائشی مصطفی حنیف کو سوشل میڈیا پر انجن التان سے مشابہت کی وجہ سے ’پاکستانی ارطغرل‘ کہا جارہا ہے۔

مصطفی حنیف بین الاقوامی تعلقات(آئی آر) میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں۔مصطفی حنیف کا اپنی مماثلت کے حوالے سے کہنا ہے کہ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر کیے جانے سے پہلے بھی ان کے دوست انہیں مرکزی کردار سے مشابہ قرار دیتے تھے تاہم انہوں نے کبھی اس بات پر غور نہیں۔انہوں نے بتایا کہ دوستوں کے اسرار پر جب میں نے ڈرامہ دیکھا تو حیران ہی رہ گیا کیونکہ مرکزی کردار بالکل میرے جیسا تھا۔’پاکستانی ارطغرل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مصطفی حنیف کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جس پر وہ سیر و سیاحت سے متعلق مواد شیئر کرتے رہتے ہیں۔ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفی حنیف نے سیاحت کے ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنہیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔مصطفی حنیف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ترکی جا کر اس ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان سمیت کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں سے خصوصی طور پر ملنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…