لاہور(این این آئی)ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی سٹار حریم شاہ بھی سوشل میڈیا کی مشہور ایپ ٹک پابندی پر پابندی کی حامی نکلیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہویء حریم شاہ نے اعتراف کیا کہ مذکورہ ایپ پر کچھ نوجوان افراد نامناسب ویڈیوز بنا رہے ہیں جس وجہ سے
حکومت ایسا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔حریم شاہ نے ٹک ٹاک کو حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر بند کیے جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حکومت نے نئی نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے ایک فیصلہ کیا ہے تو اسے ہمیں تسلیم کرنا چاہیے اور حکومت کا اس فیصلے پر ساتھ دینا چاہیے۔ٹک ٹاک سٹار کے مطابق مذکورہ ایپ پر کچھ نوجوان ایسی خطرناک ویڈیوز بنا رہے ہیں جن کے دوران کی زندگی کا خاتمہ بھی ہو رہا ہے جب کہ دیگر فحش مواد بھی بن رہا ہے اور ایسے چند افراد کی وجہ سے پوری ایپلی کیشن کو خراب سمجھا جا رہا ہے۔حریم شاہ نے تسلیم کیا کہ کچھ افراد کی ویڈیوز بے حیائی کو فروغ دے رہی ہیں اور ایسے مواد کی ممانعت ہونی چاہیے، کیونکہ ان کی وجہ سے ہی پورے ٹک ٹاک کو خراب سمجھا جا رہا ہے۔حریم شاہ نے دعوی کیا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو انہوں نے مقبولیت دی اور ان کی وجہ سے ہی مذکورہ ایپ گھر گھر پہنچیں، تاہم وہ اب وہ اس ایپ کو بند کرنے کی حکومتی فیصلے کی حمایت کریں گی۔