لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دی نیویارک پریس نیوز ایجنسی نے ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کردی ۔ فہرست کے مطابق پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ایشیا کے تیسرے بااثر شخص قرار۔ قومی موقرنامے کے مطابق فہرست میں بھارتی موسیقار اے آر رحمان پہلے ، بھارتی گلوکار سونونیگم دوسرے جبکہ عدنان سمیع خان کا تیسرا نمبر ہے بااثر افراد کی فہرست میں پاکستانی گلوکار علی ظفر،
رحیم شاہ، فرحان سعید، وسیم بادامی، حسن شہریار یاسین، دیپک پروانی شامل ہیں اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، شعیب اختر، شعیب ملک ، فٹ بالر کلیم اللہ خان ، ٹینس پلیئر عصام الحق بھی بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ معروف پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے کہا کہ ،ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہونا باعث فخر ہے ، اپنے کام میں مزید کامیابیوں سے اپنا اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔