سوشانت سنگھ کن 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے؟ پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

  منگل‬‮ 14 جولائی‬‮ 2020  |  16:11

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کاعلاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈائون سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوشانت


سنگھ پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔


موضوعات: