گلوکار ساحر علی بگا موسیقی کی دْنیا کے بعد اب یوٹیوب پر بھی چھا گئے، سبسکرائبرز کی تعداد میں بڑا اضافہ

10  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ساحر علی بگا موسیقی کی دْنیا کے بعد اب یوٹیوب پر بھی چھا گئے ،1.57 ملین یعنی دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہوگئے ہیں اور اِس ضمن میں یوٹیوب کے عہدیداروں کی جانب سے گلوکار کو یوٹیوب کے ’گولڈن پلے بٹن‘ سے

نوازا گیا ہے،اِس کامیابی پر ساحر علی بگا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئرکی، جس میں اْنہوں نے اپنی تصویر پوسٹ کی۔ساحر علی بگا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اْن کے ہاتھ میں یوٹیوب کا ’گولڈن پلے بٹن‘ بھی ہے۔اِس کے علاوہ ساحر علی بگا نے اپنے نئے آنے والے گانے’لمحہ‘ کے حوالے سے بھی ایک پوسٹ کی جس میں اْنہوں نے اپنے نئے گانے کا پوسٹر شیئر کیا۔انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ’لمحہ‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ساحر علی بگا نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اْن کا گانا ’لمحہ‘ 12جولائی کو ریلیز کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ساحر علی بگا نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں کیلئے میوزک کمپوز کیا ہے اور راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی جیسے مشہور گلوکاروں کے ساتھ بھی ملکر گلوکاری کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…