ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے بعد اب ایک اور بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ ٹی وی اداکار سشیل گوڑا اپنے آبائی شہر منڈیا میں فارم ہائوس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ سشیل گوڑا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق شک
ہے سشیل نے اپنی جان اس وجہ سے لی ہو کہ جب سے لاک ڈائون شروع ہوا ہے ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں تھا اور وہ ایک فلم میں بھی اداکاری کر چکے تھے جو کہ کچھ عرصے میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم اب ان کی موت فلم کی ریلیز سے قبل ہی ہو گئی ہے۔اداکار سشیل گوڑا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی تھے اور انہوں نے ڈرامہ سیریل انت پورہ میں بھی کام کیا تھا۔