میانوالی(آن لائن )معروف گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں پھر غلط خبریں گردش کر رہی ہیں ،الحمداللہ اپنے پرستاروں کی دعائوں سے میں ٹھیک ہوں ۔ اپنے چاہنے والوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام میں عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے
کہاکہ الحمداللہ آپ کی دعائوں سے میں ٹھیک ہوں۔ صحت کے متعلق میرے بارے میں پھر غلط خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے تندرست ہوں ۔ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں ایس افواہیں پھیلانے والے کو اللہ تعالی ہدایت دے۔