بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے عاطف کا گانا ہٹانے پر بھارتی مداح ناراض پاکستانی گلوکار کے حق میں ترینڈز شروع

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی معروف میوزک کمپنی ’’ٹی پروڈکشن‘‘ کی جانب سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیا جس کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا پر عاطف کے حق میں ٹرینڈز شروع ہوگئے۔میوزک کمپنی ٹی سیریز کو ہندو انتہا پسند جماعت

مہاراشٹرا نیونرمن سینا (ایم این ایس) نے دھمکی دی تھی جس کے بعد کمپنی نے عاطف اسلم کا گانا اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا۔ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا ’’کنا سونا‘‘ اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا جو خوب مقبول ہوا تھا جس کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت نے فوراً اس گانے کو ہٹانے کی دھمکی دی تھی۔بعدازاں کمپنی نے یوٹیوب چینل سے عاطف اسلم کا گانا ہٹانے کے ساتھ ساتھ ہندو انتہا پسند جماعت سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ ایک ملازم نے غلطی سے پاکستانی گلوکار کا گانا اپ لوڈ کردیا تھا۔اب بھارت میں سوشل میڈیا پر جہاں متعدد صارفین عاطف اسلم کے گانے کو ہٹانے پر خوش ہیں تو وہیں بہت سے لوگ اس بات سے ناراض ہیں اور انہوں نے عاطف اسلم کے حق میں ٹرینڈز شروع کردیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…