منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کی بد انتظامی ناقابل معافی ہےماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی ، کیا کہہ دیا 

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی بد انتظامی ناقابل معافی ہے۔گزشتہ دنوں پی آئی اے کی بد قسمت پرواز پی کے 8303 میں اپنے خاندان کو کھو دینے والے زین پولانی کے ایک قریبی عزیز نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے اداروں کی کارکردگی کی نااہلی کے بارے بتایا۔کمیل پولانی نے

اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ زین پولانی کے دو بچوں کی نماز جنازہ اور تدفین ہو گئی ہے جبکہ ان کے ایک بچے کی لاش حکام کی نااہلی کے باعث 11 دن قبل کسی اور خاندان کے سپرد کر دی گئی تھی جسے اس خاندان نے دفنا بھی دیا۔کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان، پی آئی اے اور مرتضیٰ وہاب کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے پر سخت تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔کمیل پولانی کے اس ٹوئٹ پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ پی آئی اے کی بد انتظامی نا قابل معافی ہے، یہ لواحقین کے خاندان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا بھیانک خواب ہے۔خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…