بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ قومی سانحہ   شوبز شخصیات  بھی افسردہ ، تعزیتی پیغامات سامنے آگئے

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کراچی میں قومی ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے ۔ اداکارہ ثنا، احسن خان ،معمر رانا ، سعود ، روبی انعم، ذوالقرنین حیدر،شبنم مجید ،ملک یعقوب نور، سائرہ نسیم ، عارف لوہار،ببرک شاہ، آغا قیصر عباس، لاشانہ،نعیم الحسن ببلو،

اشفاق کاظمی، موسیٰ خان، عاصمہ لتا، عینی طاہرہ، صنم ماری، عدنان جیلانی، لیلیٰ، اشرف خان سمیت دیگر نے اپنے بیانات میںکہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے پوری قوم پہلے ہی دکھ اور تکلیف میں مبتلا تھی کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے اندوہناک حادثے نے پوری قوم کا دکھ مزید بڑھا دیا ہے اور ایسے حالات میں عید کی خوشیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے اور طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاہے کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل دے ۔شوبز شخصیات نے طیارے کے حادثے میں ماڈلز زارا عابد اور اسرا چوہدری کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…