ممبئی (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے مقدس اور فضیلت والے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔جہاں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اس برکتوں والے مہینے کی مبارکباد دی گئی تو وہیں بالی وڈ کے مشہور فنکاروں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔بالی وڈ کے اسٹار امیتابھ بچن نے
مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پیار اور امن کا بھی پیغام دیا۔بالی وڈ کی مقبول اداکارہ سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘رمضان کریم میرے بھائیوں اور بہنوں، رمضان مبارک۔بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے کے ساتھ امن اورمحبت کا بھی پیغام دیا۔گلوکار عدنان سمیع نے رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی آواز میں اذان بھی شیئر کی۔