معروف اماراتی اداکاربھی کورونا کا شکار

22  اپریل‬‮  2020

ابو ظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اداکار ابراہیم المریسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور انہوں نے اس مرض میں مبتلا ہونے اور اپنی علامات سے متعلق ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابراہم المریسی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ ابتدائی طور پر ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں تھیں جس کے باعث

انہیں وائرس کا شکار ہونے کا علم نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت بھی کورونا کا شکار ہیں اور ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ہسپتال سے قبل بھی وہ ایک ہفتے تک گھر میں قرنطینہ ہوگئے تھے اور اس وقت بھی وہ وباء کا شکار تھے۔اداکار نے بتایا کہ جب وہ گھر میں قرنطینہ ہوگئے تھے تو ابتدائی طور پر ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں، تاہم بعد ازاں ان کی ناک بہنے لگی اور انہیں خشک کھانسی بھی شروع ہوگئی۔اداکار کے مطابق ابتدائی طور پر انہوں نے سمجھا کہ انہیں موسمی سردی کا اثر ہے، تاہم بعد ازاں ان کی سونگھنے اور ذائقے کو محسوس کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوگئی جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔اداکار نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک ہفتے سے زیر علاج ہیں اور اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ وبا کے ان دنوں میں گھروں میں رہ کر خود کو اور ملک کو محفوظ رکھیں۔ویڈیو میں اداکار کو کورونا کا ٹیسٹ کرواتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے اور بظاہر وہ صحت مند نظر آرہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…