ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرا کی وزیراعظم سے مدد کی ویڈیو ڈرامہ نکلی،اداکارہ کےسسر نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ،لاہور(این این آئی)اداکارہ میرا کی وزیراعظم عمران خان سے کی گئی مدد کی اپیل کی ویڈیو صرف ایک ڈراما نکلی۔ڈراما کوئین اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں، انہوں نے کورونا کو جواز بنا کر نیویارک سے ویڈیو پیغام میں اپنی مبینہ قابلِ رحم حالت کا ذکر کر کے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی تھی۔تاہم تصویر کا دوسرا رخ ذرا مختلف نکلا، میرا اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے گھر پارٹیوں میں مگن ہیں۔

کیپٹن نوید کے والد راجا پرویز کا کہنا ہے کہ میرا تو دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسی ویڈیوز جاری کر کے بے عزتی کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔لالی ووڈ کی اسکینڈل گرل اداکارہ میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں کورونا کو جواز بنایا اور خود کو ہوٹل کے کمرے میں بند ظاہر کیا۔اس پیغام میں میرا کا کہنا تھا کہ وہ کسی دوسرے ملک میں مرنا نہیں چاہتیں، وزیراعظم مدد کریں۔تاہم میرا کی دیگر ویڈیوز میں وہ اپنے گھر میں باربی کیو پارٹی کرتی ہوئی، تکے کباب لگاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ان کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید، اداکار علی سلیم اور بعض دیگر افراد بھی موجود ہیں۔اداکارہ میرا اپنے مبینہ شوہر کے ہمراہ مختلف شوبز شخصیات سے ویڈیو کالز پر بھی رابطے میں ہیں۔اداکارہ ریشم کے مطابق 3 روز پہلے ان کی ویڈیو کانفرنس پر میرا سے بات ہوئی، کیپٹن نوید بھی ساتھ تھے۔دوسری جانب سینئر اداکار ہمایوں سعید نے لالی ووڈ سٹار میرا کے ویڈیو بیان میں کئے گئے دعوے کی نفی کر دی ۔اداکارہ میرا نے گزشتہ روز نیو یارک سے اپنی ویڈیو بیان میں وزیر اعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سمیت دیگر کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کیلئے آئی تھیں لیکن فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے وہیں محصور ہو گئی ہیں۔ ہمایوں سعید نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میرا کا یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کہ وہ میرے اور عدنان صدیقی سمیت دیگر کے ہمراہ امریکہ گئی تھیں ۔ ہمیں میرا کا پتہ ہی نہیں وہ کب امریکہ گئی تھیںاور وہ امریکہ میں ہیں اور نہ ہی ان سے رابطہ ہوا ۔اور ہم دستیاب فلائٹس سے وطن واپس پہنچ گئے ہمیں ان کے حوالے سے بالکل بھی علم نہیں ان کی امریکہ میں کای مصروفیات تھیں اور وہ کہاں مقیم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…