اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لئے ہمایوں سعید میدان میں آگئے اور پاکستانیوں خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کر دی اس نیک کام کے لئے سینیٹر فیصل جاوید کی فرمائش پر ہمایوں سعید
پی ایم کرونا ریلیف فنڈ کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے – سینیٹر فیصل جاوید نے ہمایوں سعید کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمایوں سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں اہم باتیں کیں ، ہم سب ملکر مشکلات پر قابو پا لیں گے انشا ء اللہ ۔