بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

حکومت مخالف ترک گلوکارہ 288 روزہ بھوک ہڑتال کے باعث دم توڑ گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

انقرہ(این این آئی )ترکی میں طیب ایردوآن حکومت کی ناروا پابندیوں سے تنگ آکر بہ طور احتجاج مسلسل 288 دن بھوک ہڑتال کرنے والی ایک گلوکارہ اور ممنوعہ موسیقی بینڈ کی رکن گذشتہ روز دم توڑ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورم موسیقی بینڈ کی طرف سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہیلن پولک استنبول کے ایک گھرمیں 288 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد انتقال کر گئیں۔

ھیلن نے کئی ماہ قبل حکومت کی طرف سے موسیقی بینڈ پرعاید کردہ پابندیوں اور بینڈ کے خلاف حکومتی رویے میں تبدیلی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ خاتون موسیقارہ نے تا دم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھی۔خیال رہے کہ ترک حکومت نے ایک مقبول موسیقی بینڈ پر سنہ 2016ء میں پابندی عاید کرنے کے بعد اس کے متعدد ارکان کو گرفتار کر لیا تھا۔حکومت نے اس گروپ پر باغی پیپلز لبریشن پارٹی سے بھی تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا ، جسے ترکی ، امریکا اور یوروپی یونین نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…